وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں جواب طلبی، 5سال کی سزا ہو سکتی ہے اگر۔۔۔نیب نے وارننگ دیدی

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے شراب لائسنس کیس میں جواب طلبی کی تفصیلات سامنے آگئیں، نیب نے وزیراعلیٰ تنخواہ، ذرائع آمدن، یوٹیلٹی بلز، ملازمین کی تعداد ، منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد ، بینک اکاؤنٹس، اہلخانہ کے کریڈٹ کارڈز، قرض، بچوں کے تعلیمی اخراجات، دیگر تفصیلات مانگ

لیں، غلط معلومات دینے پر 5 سال سزا ہوسکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سے شراب لائسنس کیس میں جواب طلبی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو نیب نے جوسوالنامہ دیا ہے اس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے تنخواہ، آمدن کے ذرائع اور کاروباری آمدن کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ سوالنامے میں وزیراعلیٰ سے یوٹیلٹی بلز اور ملازمین کی تعداد کے بارے میں بھی پوچھا گیا ہے۔اسی طرح عثمان بزدار کی وراثتی جائیداد سمیت منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ اثاثوں کی خریداری لیز، تحفے یا بذریعہ نیلامی وصول شدہ جائیداد سے متعلق بھی سوال کیا گیا ہے۔ ایسے اثاثے جو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ملکیت نہیں ہیں، ان کی فروخت سے متعلق بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سے بیرون ملک دوروں سے متعلق تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔عثمان بزدار سے بینک اکاؤنٹس، اہلخانہ کے کریڈٹ کارڈز، اور قرضوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ سے بچوں کے تعلیمی اخراجات، دیگر تفصیلات بھی طلب کی گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سے الیکشن میں انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ سے تمام تر تفصیلات نیب آرڈیننس کے سیکشن 19اور 27 کے تحت طلب کی گئی ہیں۔ تفصیلات کی غلط معلومات کی فراہمی پر نیب آردیننس کے 4 کے تحت 5 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close