چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ میں بہترین کارکردگی کس کی ہے؟ عوامی رائے پر مبنی سروے آگیا

لاہور (پی این آئی) عوامی رائے پر مبنی سروے میں عثمان سردار ملک کے سب سے بہترین وزیراعلیٰ قرار، نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروائے گئے سروے میں سندھ کے مراد علی شاہ ملک کے دوسرے بہترین وزیراعلیٰ قرار دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ملک کے چاروں صوبوں

کی حکومتوں اور وزرائے اعلیٰ کی کارکردگی کے حوالے سے عوام کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔اس سلسلے میں نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ایک سروے کروایا گیا ہے، جس میں عوام سے سوال کیا گیا کہ، چاروں وزرائے اعلی میں سے کس کی کارکردگی سب سے بہتر ہے؟ ۔ اس سوال کے جواب میں ہزاروں لوگوں کی جانب سے جواب دیاگیا۔ لوگوں کی اکثریت نے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی کو سب سے بہتر قرار دیا، جبکہ سندھ کے مراد علی شاہ دوسرے نمبر پر رہے۔سروے میں خیبرپختونخواہ کے محمود خان تیسرے اور بلوچستان کے جام کمال چوتھے نمبر پر رہے۔ سروے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 50 فیصد سے زائد ووٹ ملے، سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو 25 فیصد تک، خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ محمود خان کو 20 فیصد تک جبکہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال کو صرف 3 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل ہوئی۔ واضح رہے کہ جولائی 2018 کے انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی تمام صوبائی حکومتوں کو اب 2 سال مکمل ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close