عمران خان کے اندر بھی طاقت کو للکارنے والا چھوٹا سا نواز شریف پیدا ہو چکاہے، سینئر صحافی کا حیران کن دعویٰ

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی اعزاز سید کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اندر بھی طاقت کو للکارنے والا چھوٹا سا نواز شریف پیدا ہو چکا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اعزاز سید کا اپنے حالیہ کالم میں کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ایک طاقتور شخصیت نے براہ راست ملاقات کرکے گزارش کی کہ جناب پنجاب

میں عثمان بزدار کو تبدیل کر دیں۔جس پر عمران خان نے مذکورہ شخصیت کو بتایا کہ وہ بہتر جانتے ہیں کہ کس کو کہا لگانا ہے اور کس کو کہا سے ہٹانا ہے۔میری اطلاعات کے مطابق اس واقعہ کے بعد پیغام رسانی کی حد تک وزیر اعلی کو ہٹانے کی بات نہیں کی گئی تاہم کوئی براہ راست ہدایت موصول نہیں ہوئی۔اس لئے وزیر اعلی پنجاب کو ہٹانے کے لئے اب میں ایک درخواست دلوا کر ایک سرکاری افسر کو وعدہ معاف گواہ بنا لیا گیا ہے اور ٹی وی چینلز پر بیٹھے کئی لوگ وہی راگ الاپ رہے ہیں جس کا انہیں اشارہ کیا گیا ہے۔آزاد سید کا مزید کہنا ہے کہ یہ تمام واقعات وزیراعظم عمران خان کے طرز حکمرانی کی عکاسی کر رہے ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ عمران خان کے اندر بھی طاقت کو للکارنے والا چھوٹا سا نواز شریف پیدا ہو چکا ہے جو کبھی کھل کر طاقت کو للکارتا ہے تو کبھی مصلحت کے باعث خاموش ہوجاتا ہے۔ سینئر صحافی ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے لئے کچھ امیدواروں کے انٹرویوز ہو چکے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہوئے سینئر صحافی ہارون رشید نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے لیے تین چار امیدوار سامنے آئے ہیں جبکہ کچھ کا انٹرویو بھی کر لیا گیا ہے۔عثمان بزدار کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نیب کے سامنے سینکڑوں سوالوں میں سے صرف وہ سترہ سوالوں کے بمشکل جواب دے سکے ہیں۔ ڈاکٹر رحیل کہتے ہیں کہ انہوں نے تین دفعہ فون کیا۔وہ بالکل پورا سچ اگل دیں گے۔وزیر اعلی پنجاب کے لئے کچھ لوگوں کے انٹرویو کیے گئے ہیں۔عمران خان چاہیں گے تو سہی کی یہ بچ جائیں۔وزیراعلی کے لیے علیم خان کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔

close