مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مریم نواز کو باہر نہ جانے دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم نواز گزشتہ 10 روز سے رابطے میں تھیں اور کہہ رہی تھیں کہ انہیں باہر جانے دیا جائے لیکن

بات نہیں بن سکی۔ وزیر اعظم نے واضح کردیا ہے کہ مریم نواز باہر نہیں جاسکتیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی نیب میں پیشی کا معاملہ یکطرفہ ہوسکتا تھا لیکن میڈیا نے پتھروں کے تھیلے دکھا کر انہیں زیرو کردیا۔ مریم نواز نے زمین کے معاملے پر جواب نہیں دینا تھا اس لیے وہ نیب پر پتھراؤ کرنے ہی گئی تھیں، وہ پتھراؤ کے ذریعے سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی تھیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’مولانافضل الرحمان کہتےہیں کہ حکومت کو ہٹاؤ تو سب کو فائدہ ہے مگر دونوں پارٹیاں بڑا قدم اٹھانے اور مولانا کے ساتھ چلنے کے لیے تیار نہیں ہیں‘۔شیخ رشید نے عثؐمان بزدار کی رخصتی کے حوالے سے کہا کہ وہ کہیں نہیں جارہے ، عمران خان ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ق لیگ بھی انہیں تنگ نہیں کرے گی، چوہدری برادران عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close