کورونا وائرس کے بعد کانگو وائرس سر اٹھانے لگا، کتنے کیسز سامنے آگئے ؟ تشویشناک خبر

کراچی (پی این آئی )شہر قائد میں جان لیواوائرس سر اٹھانے لگا ،عید الاضحی کے بعد دوسرا کیس سامنے آگیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ۔22سالہ یوسف میں کانگو کی تصدیق ہوئی ہے جسے جناح ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ عید الاضحی کے بعد کانگو وائرس کا یہ دوسرا کیس سامنے آیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close