لاہور(پی این آئی)پاکستان ایک قدم آگے جاتا ہے تو دو قدم پیچھے، عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، گالیاں دیکر مخالفین کو جیلوں میں ٹھونس کر کچھ حاصل نہیں کرسکتے، بڑے ن لیگی لیڈر نے بڑی بڑی باتیں کر دیں،مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی مذہبی کارڈ
کبھی غدار اور آج کل ایک دوسرے کو چور قرار دے رہے ہیں، اس طرح قومیں آگے نہیں بڑھتیں، گالی کا جواب گالی سے نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک قدم آگے جاتا ہے تو دو قدم پیچھے، عوام میں مایوسی بڑھ رہی ہے، گالیاں دیکر مخالفین کو جیلوں میں ٹھونس کر کچھ حاصل نہیں کرسکتے۔سعد رفیق نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم و ستم بڑھ رہا ہے، کشمیر کو آزاد ہونا چاہیے۔سعد رفیق نے کہا کہ سب سے زیادہ ظلم ہماری جماعت پر ہوا ہے اس کو روکا جائے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ تختیاں لگائیں پر ادھورے منصوبے ضرور پورے کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک نیا میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت ہونا چاہیے، تحریک انصاف کو بھی میثاق پر دستخط کرنا چاہئیں اور احتساب کا چورن بند ہونا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں