اسرائیل سے امارات کا امن معاہدہ، پاکستان کا سرکاری موقف آ گیا، فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور اسرائیلی ریاست پر کیا کہا گیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)اسرائیل سے امارات کا امن معاہدہ، پاکستان کا سرکاری موقف آ گیا، فلسطینیوں کے حق خودارادیت اور اسرائیلی ریاست پر کیا کہا گیا؟پاکستان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے دور رس مضمرات ہوں گے، پاکستان نے ہمیشہ یو این، او آئی سی

قراردادوں اور عالمی قوانین کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان معاہدے کے دور رس مضمرات ہوں گے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کی مکمل بحالی کے لیے پرعزم ہے، فلسطینیوں کے حقوق میں ان کی خود مختاری کا حق شامل ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام پاکستان کی اہم ترجیح ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے انصاف پر مبنی جامع اور پائیدار امن کے لیے ہمیشہ یو این، او آئی سی قرار دادوں اور عالمی قوانین کے تحت مسئلے کے دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے، ہماری اپروج اس بنیاد پر ہوگی کہ فلسطینیوں کے حقوق اور خواہشات کو کیسے برقرار رکھا جاتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جائزہ لے گا کہ خطے کے امن اور سیکیورٹی اور استحکام کو کیسے برقرار رکھا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close