لاہور ائر پورٹ کا مرکزی رن وے بند کر دیا گیا، اب طیاروں کی لینڈنگ کہاں ہو گی؟ رن وے کتنے سال بند رہے گا؟

لاہور(پی این آئی)لاہور ائر پورٹ کا مرکزی رن وے بند کر دیا گیا، اب طیاروں کی لینڈنگ کہاں ہو گی؟ رن وے کتنے سال بند رہے گا؟، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے مرمت کے لیے ڈیڑھ سال کے لیے بند کردیا گیا۔نجی ٹی وی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے کو مرمت کے

لیے ڈیڑھ سال تک بند رکھا جائے گا، ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے 36 ایل کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے مرکزی رن وے کی مرمت کے لیے اجازت طلب کی تھی، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مرکزی رن وے کی مرمت کی اجازت دے دی۔ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ مرکزی رن وے کو مرمت کے لیے ڈیڑھ سال کے لیے بند رکھا جائے گا، ایئرپورٹ پر لانگ رینج اور وزنی طیاروں کی لینڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسافروں کی تعداد اور فیول کی مقدار کم کریں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باقاعدہ نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹم کے تحت لاہور ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے کو استعمال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور ایئرپورٹ کو مرمت کے لیے دو ماہ کے لیے بند کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں