میں تیاری کر کے نہیں آیا؟ عثمان بزدار کی طرف سے نیب کے ہر سوال کا ایک ہی جواب، اور کیا کیا بولا؟ جانیئے

لاہور(پی این آئی)میں تیاری کر کے نہیں آیا؟ عثمان بزدار کی طرف سے نیب کے ہر سوال کا ایک ہی جواب، اور کیا کیا بولا؟ جانیئے۔ نیب ٹیم کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تحقیقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، تفتیش کے دوران عثمان بزدار ہرسوال پروقت مانگتے رہے اور کہا میں تیاری کیساتھ نہیں آیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نیب دفتر میں تحقیقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان بزدارپر جنوبی پنجاب میں مختلف ناموں سے جائیداد خریدنے کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق نیب نےاثاثہ جات کاپرفارمہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکودےدیا اور رشتے داروں کے نام پر جائیدادیں بنانے کے الزام میں پوچھ گچھ کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب اوراہلخانہ سے متعلق جائیدادوں کا ریکارڈ مانگ لیا، وزیراعلیٰ اوراہلخانہ نے کتنی جائیدادیں خریدیں، لیز پرلیں، تمام کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہرسوال پروقت مانگتےرہے اور ہرسوال پرکہتےرہےمجھے نہیں پتا ، کچھ وقت دیں ،سوچ کربتاؤں گا اور نیب ٹیم کو جواب دیا کہ میں تیاری کیساتھ نہیں آیا۔۔۔۔۔۔۔

close