پنجاب میں کوئی شخص وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف نہیں بول سکتا تحقیقات کیلئے بندہ کہاں سے لایا جائے ؟وزیر اعظم عمران خان کی بہن کا عثمان بزدار کیخلاف بڑا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی )معروف اینکر عمران خان نے اپنے پروگرام میں بتایاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی بہن روبینہ خان کا کہنا ہے کہ اینکر عمران خان کے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔لیکن پنجاب حکومت میں کوئی بھی یہ نہیں کر سکتا۔روبینہ خان نے کہا کہ باہر سے کوئی بندہ لاکر ان الزامات کی تحقیقات کی جانی چاہیے کیونکہ پنجاب حکومت میں

کوئی بھی بندہ عثمان بزدار کے خلاف بیان نہیں دے سکتا کیونکہ ٹرانسفر کی تلوار ہر وقت لٹک رہی ہوتی ہے۔اسی پر موقف دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی کا کہنا ہے روبینہ خان عمران خان کی بہن ہیں، ان کا اپنا موقف ہو سکتا ہے۔لیکن وہ میری حکومت یا پارٹی کا موقف نہیں ہے۔ہم باقی پارٹیوں کی طرح عمران خان کے خاندان کو نہیں بلکہ حکومتی پالیسیوں کا دفاع کریں گے۔

close