گاڑی پر پتھر نہیں مارا گیا بلکہ ۔۔مریم نواز پر لیزر گن سے فائر کئے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی گاڑی کو پتھر نہیں لگا حکومت اس کی تحقیقات کرے، آج تک ایسا پتھر نہیں دیکھا جو بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ بریک کردے۔مجھے لگتا ہے اردگرد کی عمارتوں سے لیزرگن سے فائر کیا گیا جومریم نواز پر براہ راست قاتلانہ حملہ تھا۔ مریم نواز کی پیشی کے

موقع پر نیب دفتر کے اطراف دو سے تین میل تک علاقہ کیوں بند کیا گیا۔اس کی وجہ سے پورے شہر میں ٹریفک جام رہا، ن لیگ کے کارکن بھی کئی میل پیدل چل کر وہاں پہنچے، ن لیگ کے کارکنوں نے تین گھنٹے دھوپ میں مریم نواز کا انتظار کیا مگرایک پتہ بھی نہیں ٹوٹا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نیب دفتر کے باہر جمہوری طور پر خاموش رہ کر اپنی لیڈر کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے گئے تھے، ن لیگ کے کارکن پتھرائو سے زخمی ہوئے، پولیس کا کوئی اہلکار زخمی نظر نہیں آیا، ہمارے کارکنوں پر کیمیکل اسپرے، لاٹھی چارج اور ا نسو گیس شیلنگ کی گئی۔ مریم نواز کی نیب میں طلبی کا اشتہار ن لیگ نے نہیں دیا تھا، نیب میڈیا ٹرائل کر کے لوگوں کی عزتیں خراب کرتا ہے۔ مریم نواز مرکزی جماعت کی لیڈر ہے، مریم نواز کی گاڑی روکنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی، اس تمام واقعہ کے پیچھے درپردہ منصوبہ مریم نواز کی گاڑی پر حملہ کرنا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور نیب آفس کے باہر پولیس اور لیگی کارکنوں میں تصادم ہوا تھا جس کی وجہ سے مریم نواز کا بیان بھی ریکارڈ نہیں ہوسکا تھا۔

close