نواز شریف کی پاکستان واپسی کب ہو گی؟ مریم نواز نے انکشاف کر دیا، آپ بھی جانیئے

لاہور (پی این آئی)نواز شریف کی پاکستان واپسی کب ہو گی؟ مریم نواز نے انکشاف کر دیا، آپ بھی جانیئے۔لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان میں آئیں گے اور پھر وہیں سے اپنا کام شروع کریں گے جہاں سے چھوڑا تھا اور جلد

واپسی ہوگی ۔ وہ لاہور میں سنیئر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہی تھیں ۔ مریم نواز شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نواز شریف اپنے بیانیے کی قیمت ادا کر چکے ہیں اور انہیں جو نقصان پہنچنا تھا وہ پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ہماری پارٹی کے ایک نہیں بلکہ دو بیانئے ہیں تو آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا بیانیہ ختم ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف علاج کروا کر جلد وطن واپس آئیں گے اور پھر اپنا ادھورا کام وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے وہ چھوڑ کر گئے تھے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close