پولیس سیکیورٹی کیلئے ہوتی ہے نہ کہ اپنے ذاتی کاموں کیلئے پولیس اہلکارسے چھتری اٹھوانا ڈپٹی کمشنر شکارپورکو مہنگا پڑگیا ڈی آئی جی نے ڈپٹی کمشنر کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی‎

لاڑکانہ(پی این آئی ) ڈپٹی کمشنر شکارپور نوید لاڑک کی جانب سے اپنی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار سے ذاتی کام لینے کے خلاف سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شکارپور کامران نواز کو ڈپٹی کمشنر شکارپور سے

پولیس سیکیورٹی فوری طور پر واپس لینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا کی رپورٹ کے مطابق جس کے بعد ایس ایس پی نے ڈپٹی کمشنر سے سیکیورٹی واپس لے لی ہے ، ڈی آئی جی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ پولیس سیکیورٹی کیلئے ہوتی ہے نہ کہ اپنے ذاتی کاموں کیلئے ۔اس عمل سے پولیس کا مورال ڈائون ہوا ہے اور آئندہ ایسا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نواب شاہ سے نمائندے کے مطابق ضلع شہید بینظیر آباد میں آئی جی سندھ کی جانب سے اعلی عدلیہ کے حکم پر برطرف کئے گئے55پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کا حکم دیا گیا ہے اس سلسلے میں ایس ایس پی شہید بینظیرآبادتنویر حسین تنیو نے تحریری طور پر محکمہ خزانہ کو خط ارسال کردیا ہے۔واضح رہے کہ30جولائی کو آئی جی سندھ نے پولیس اہلکاروں کو برطرف کرنے کا حکم دیا تھا ان پر2014میں سفارشی بنیاد پر بھرتی ہونے کا الزام تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close