شجرکاری مہم، باڑہ کے قبائلی بزرگوں نے زبردست مثال قائم کر دی اکھاڑے گئے پودے خود جا کر دوبارہ لگا دیئے، متنازع اراضی معاملہ دم توڑ گیا

اسلام آباد (پی این آئی )ضلع خیبر میں قبائلی عمائدین اور بزرگوں نے گزشتہ وائرل ہونے والی ویڈیو کے مطابق نوجوانوں نے شجرکاری مہم کے تحت لگائے اکھاڑے گئے پودوں کو دوبارہ لگا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شجر کاری مہم کے تحت مقامی نوجوانوں نے تمام پودے

بیلچوں کی مدد سےاکھاڑ دیئے تھے جس کو نوٹس لیتے ہوئے مقامی عمائدین اور بزرگوں نے متنازع اراضی معاملے کو دفن کر دیا اور خود جا کر اکھاڑے گئے پودوں کو دوبارہ لگا یا ۔ قبل ازیں ضلع خیبر میں مشتعل مظاہرین شجر کاری مہم کے درخت ہی لے اڑے، زمین متنازعہ ہے بغیر اجارت درخت کیوں اور کس کے کہنے پر لگائے ۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ضلع خیبر کے علاقوے باڑہ منڈی کس میں وزیراعظم کی شجر کاری مہم کا افتتاح ایم این اے اقبال افریدی اور ایم این اے شفیق آفریدی سمیت ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر اسلم وزیر نے کیاتھا۔مہم کے دوران مظاہرین نے خوب ہلڑ بازی کرتے ہوئے تمام پودوں کو جڑ سے اکھاڑ کر لے گئے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم میں استعمال ہونے والی زمین متنازعہ ہے اور بغیر اجازت یہاں پر مہم کا آغاز کیا گیا ہے

close