زرداری پہلے ہر بار بچ کر نکل جاتے رہے، اب کی بار بچ نہ سکیں گے، پہلی دفعہ فرد جرم عائد ہوئی ہے، شیخ رشید کی چٹکیاں

راولپنڈی(پی این آئی)زرداری پہلے ہر بار بچ کر نکل جاتے رہے، اب کی بار بچ نہ سکیں گے، پہلی دفعہ فرد جرم عائد ہوئی ہے، شیخ رشید کی چٹکیاں، وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے عوام کا پیسہ لوٹا ہے، انہیں واپس کرنا ہوگا۔ سابق صدر آصف زرداری پر پہلی بار فرد جرم عائد کی گئی ہے۔سابق صدر

آصف علی زرداری پر پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے پر ردعمل کے اظہار میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کو سمجھنا ہوگا کہ انہوں نے ان کا پیسہ لوٹا ہے۔ آصف زرداری نے جرائم کے مقدمات میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے، اس سے پہلے سوئس کیس میں بھی ان کا نام آیا مگر وہ کیسز سے بچتے آئے ہیں مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ زرداری کی سیاست میں سب سے اہم بات یہ تھی کہ وہ پکڑے نہیں جاتے تھے اور کیسز اور جرم سے بچنے کیلئے وہ این آر او کرکے بھاگ جاتے تھے اور این آر او کی نوبت آجاتی ہے مگر اب سب سن لیں کہ کوئی این آراو نہیں ہوگا، اس لئے انہیں کیس کے ٹرائل سے گزرنا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close