بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں دھماکہ، کتنی ہلاکتیں، کتنے زخمی ہو گئے؟ دھماکہ خیز مواد کہاں رکھا گیا تھا؟ جانیئے

چمن (پی این آئی)بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں دھماکہ، کتنی ہلاکتیں، کتنے زخمی ہو گئے؟ دھماکہ خیز مواد کہاں رکھا گیا تھا؟ جانیئے، چمن میں مال روڈ پر دھماکے سے 5 افرادجاں بحق جبکہ10زخمی ہوگئِے، زخمیوں میں 8 کی حالت نازک ہے۔دھماکاخیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیاگیاتھا۔پولیس کے مطابق چمن کی

مصروف شاہراہ مال روڈ پر دھماکا اتناشدید تھا کہ متعدد موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں کوبھی شدید نقصان پہچا۔دھماکے سے 5 افرادجاں بحق اور10زخمی ہوگئے،زخمیوں کوفوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کیاگیاجہاں 8 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکاموٹرسائیکل میں نصب تھا اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔دھماکے میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی کو شدیدنقصان پہنچا۔واقعے کے بعد علاقے کوگھیرے میں لے لیاگیا ہے اورسیکورٹی مزید بڑھادی گئی ہےجبکہ مال روڈ کوسیل کرکے پاک افغان بارڈر پر آمدروفت بھی معطل کردی گئِی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close