پنجاب میں کورونا وائرس کے کتنے کیسز سامنے آئے اور کتنی اموات ہوئیں؟ تفصیلات جاری

لاہور(پی این آئی) پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 137 نئے کیسزسامنے آگئے جبکہ وائرس سے مزید 3 اموات ہوئیں،جاں بحق ہونےوالوں میں ملتان نشترہسپتال میں زیرعلاج محکمہ صحت کا چیف ٹیکنیشن بھی شامل ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئرپنجاب کاکہناہے

کہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 137 نئے کیسزسامنے آگئے ، پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد94 ہزار360 ہو گئی،24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس سے مزید3 اموات ہوئی جس کے نتیجے میں تعداد2 ہزار169 ہو گئی ۔محکمہ صحت کاکہناہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد86 ہزار266 ہو گئی،لاہور میں کورونا کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے جس سے تعداد47 ہزار887ہو گئی،محکمہ صحت کاکہناہے کہ لاہورمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ادھر ملتان نشترہسپتال میں زیرعلاج محکمہ صحت کا چیف ٹیکنیشن کوروناسے جاں بحق ہوگیا،ہسپتال میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد166ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close