عمران خان کو پانچ سال تک کوئی نہیں ہٹا سکتا ،بڑا دعویٰ آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ ملکی سیاست میں آصف زرداری اور نواز شریف کے خاندانوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، اب ان کی ملکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں،عمران خان کو پانچ سال تک کوئی نہیں ہٹا سکتا ،یہ جتنی بھی اے پی سی بلوالیں عوام کے ہاتھوں یہ لوگ بری طرح پٹ

چکے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےشیخ رشید نے کہاکہ کرپشن خوفناک جرم ہے اس کی معافی نہیں، میں نہیں سمجھتا کہ پی ٹی آئی کا کوئی وزیر کرپشن کر رہا ہے،نیب کسی کو اس لئے نہیں بلاتا کہ اسے عہدے سے ہٹایا جائے، نیب کئی لوگوں کو بلا کر چھوڑ بھی دیتا ہے، کوئی بھی آدمی شکایت دے کرکسی کو بھی بلا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ نے دیانت دار کہا ہے تو پھر نیب انہیں کیوں بلوائے گا؟عمران خان 5 سال پورے کریں گے، وزیر اعظم عمران خان کو آٹے اور چینی کی قیمتوں کا پتہ ہے، وہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ قیمتوں میں کمی کی جائے، اب گندم اور چینی درآمد کی جارہی ہے اور اس پر سبسڈی دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کہاں گئی اپوزیشن کی اے پی سی،14، 15 اگست کو محرم شروع ہوجائے گا، میں ان دنوں میں نئی ٹرینیں نہیں چلارہا اور یہ تحریک چلانے جا رہے ہیں، جب ان کو رات کو سمجھاتے ہیں تو انہیں دن میں سمجھ آجاتا ہے،یہ بھی وقت آنا تھا کہ کراچی کے نالے مرکز کو صاف کرنے تھے، یہ کسی بھی حکومت کے لئے اچھی بات نہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ ملکی سیاست میں آصف زرداری اور نواز شریف کے خاندانوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، اب ان کی ملکی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close