لاہور(پی این آئی)نجی ٹی وی چینل کے مالکان کی تنظیم نے “بول” ٹی وی کا لائسنس منسوخ کرنے کی درخواست دے دی، بول ٹی وی کا مالک جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث رہا ہے،پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نےنجی نیوز کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا، پیمرا کو لکھے خط میں کہا گیا ہے کہ چینل نے
ایڈورٹائز نگ ایجنسیوں پر جھوٹے الزامات لگائے، ادارے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو بلیک میل کر کے اشتہارات حاصل کرنے کا معاملہ، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے پیمرا کو خط لکھا ہے جس میں نجی نیوز کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔پی بی اے نے خط میں لکھا کہ میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے چینل نجی نیوز نے بزنس ہتھیانے کے لیے ایڈورٹائز ایجنسیوں پر جھوٹے الزامات لگائے،چینل کا یہ عمل پیمرا آرڈیننس 2002، الیکٹرانک میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015 اور پیمرا کانٹینٹ ریگولیشنز 2012 کی خلاف ورزی ہے۔پی بی اے کے خط میں کہا گیا ہے کہ نجی چینل کا یہ اقدام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانے پر بول چینل کا لائسنس منسوخ کر دے۔نجی چینل کے مالکان بدنام زمانہ جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث رہے۔ ان پر فرد جرم بھی عائد ہوئی۔ ایگزٹ ڈگری اسکینڈل دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بنا۔ پی بی اے نے مارچ میں بھی اشتہاری ایجنسیز کیخلاف جھوٹے الزامات سے متعلق پیمرا کو خط لکھا تھا جس پر نجی نیوز کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں