عثمان بزدار کو پھر غصہ آ گیا، شفیق آباد میں بچے کی گردن پر ڈور پھرنے کے واقعہ پر کیا حکم جاری کیا؟ تفصیل جانیئے

لاہور(پی این آئی)عثمان بزدار کو پھر غصہ آ گیا، شفیق آباد میں بچے کی گردن پر ڈور پھرنے کے واقعہ پر کیا حکم جاری کیا؟ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے شفیق آباد میں ڈور پھرنے سے 4سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے-وزیراعلیٰ

عثمان بزدار نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کاروائی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واضح ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کارونما ہونا افسوسناک ہے۔پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کیلئے فعال طریقے سے فرائض انجام دئیے جائیں اورپتنگ بازی پرپابندی کے قانون کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے جاں بحق بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہے

close