کشمیر پر شاہ محمود قریشی کا بیان، سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر واپس مانگ لیے، کس دوست ملک نے پاکستان کو فوری ایک ارب ڈالر دے دیئے؟ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی مزدوروں کی نوکریاں خطرے میں

اسلام آباد (پی این آئی) دو روز قبل پاکستان کے عہدیدار نے مبینہ طور پر یہ ریمارکس دیئے کہ تنازعہ جموں کشمیر پر اگر سعودی عرب او آئی سی کا اجلاس نہیں بلائے گا تو پاکستان اپنا اسلامی بلاک بنا لے گا۔ سعودی حکومے نے اس بیان سے ناراض ہو کر پاکستان کے زر مبادلہ کے اکاؤنٹ میں رکھوائے گئے ایک ارب ڈالر

واپس مانگ لیے ہیں، جس سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چین نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر فراہم کر دیئے ہیں تا کہ سعودی عرب کو واپس کیے جا سکیں لیکن دوسری جانب سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی مزدوروں کی نوکریوں کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے، توقع کی جا رہی ہے کہ آئدہ چند روز میں اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد سعودی عرب جا کر غلط فہمیاں دور کرنے اور معذرت کرنے کی کوشش کرے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں