اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا خیر مقدم کرتا ہوں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق قیام امن سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے ،اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد سلامتی کونسل کی
ذمہ داری ہے ۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کرنے پر سلامتی کونسل کے ممبران کے شکر گزار ہیں ،سلامتی کونسل کے ممبران نے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل پر زور دیا ۔عمران خان نے کہا مسئلہ کشمیر 70سال سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے ۔کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک حمایت جاری رکھیں گے ،سلامتی کونسل نے کشمیریوں کو ریفرنڈم کے ذریعے حق خود ارادیت دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہونا چاہیے ،اس معاملے پر پاکستان کی پوزیشن واضح اور متزلزل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں