کراچی میں بجلی کا بحران سنگین ہو گیا، بن قاسم پاور پلانٹ کے تین یونٹ بند ہونے کے طلب سے بجلی کی فراہم کتنی کم ہو گئی؟

کراچی(پی این آئی)کراچی میں بجلی کا بحران سنگین ہو گیا، بن قاسم پاور پلانٹ کے تین یونٹ بند ہونے کے طلب سے بجلی کی فراہم کتنی کم ہو گئی؟ کراچی میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیارہوگیا۔بجلی کی طلب ورسد میں فرق 700 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔شہر قائد میں بجلی کی صورتحال مزید خراب ہو گئی تمام

ترحکومتی اورکے الیکٹرک کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔مرمت کے نام پر بن قاسم پاور پلانٹ کے تین یونٹ بند ہیں۔ جس کے بعد بجلی کی طلب و رسد میں فرق 700 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ اس وقت کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس 1400 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بن قاسم پاور پلانٹ پر معمول کے مطابق مرمتی کام ہو رہا ہے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں عارضی لوڈمینجمنٹ کی جارہی ہے۔رات گئے نیو کراچی، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن اوربفرزون میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ رہی جبکہ ایف بی ایریا، ناظم آباد، لیاقت آباد، نیو گولی مار، گارڈن اور سولجر بازار میں تاحال بجلی غائب ہے۔لیاری، بلدیہ ٹاؤن اورنگی ٹاؤن، کورنگی ،مہران ٹائون اورلانڈھی کے کئی علاقوں میں صبح 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

close