ہنگامی صورتحال، ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج ہی طلب کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)،مسلم لیگ نون کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج جمعرات کو طلب کر لیا گیا ہے۔اس بات کا اظہار مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف اس اجلاس کی صدارت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس سینیٹ بینکوئٹ

ہال میں سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر ہو گا، تمام نون لیگی ارکانِ قومی اسمبلی و سینیٹ کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی مجموعی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا، شہباز شریف مستقبل کے لائحہ عمل اور سیاسی قائدین سے مشاورت پر اعتماد میں لیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری، معیشت کی تباہی، داخلی و خارجی امور زیرِ غور آئیں گے، مشترکہ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ صحت یاب ہونے کے بعد میاں شہباز شریف کی زیرِ صدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا یہ پہلا اجلاس ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close