عثمان بزدار کو ہٹایا گیا تونیا وزیراعلیٰ پنجاب کون ہو گا ؟ ہنگامی اجلاس میں بڑا فیصلہ کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جہاں شرکاءنے رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر عثمان بزدار کو ہٹایا گیا تو پرویز الٰہی کو امیدوار ہونا چاہئے۔ نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد اور سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا اہم سیاسی امورپرمشاورت،تجاویز بھی دی گئیں،جبکہ یہ گفتگو

بھی ہوئی کہ حکومت کے سب سے بڑے اتحادی ہیں لیکن کوئی مشورہ نہیں کیا جاتا، حکومت کوئی بھی قدم اٹھائے، ہم سے رابطہ نہیں کیا جاتا۔مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی اور شافع حسین شریک ہوئے۔

close