کورونا وائرس ایک اور قیمتی جان لے گیا، سابق گورنر و پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا انتقال ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق گورنر گلگت بلتستان انتقال کر گئے، پیر سید کرم علی شاہ کوروناوائرس میں مبتلا تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اپنے دیرینہ کارکن اور سینئر رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق گورنرگلگت بلتستان

پیر سید کرم علی شاہ انتقال کر گئے ہیں۔سابق گورنر کوروناوائرس میں مبتلا تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔انتقال کے وقت ان کی عمر 86 برس تھی ۔ پیر سید کرم علی شاہ کا تعلق ضلع غذر سے تھا، آپ کا شمار گلگت بلتستان کے قدآور سیاسی شخصیات میں ہوتا تھا اور آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ غذر حلقہ ون سے ناردرن ایریا مشاورتی کونسل کے انتخابات 1970 سے لیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے الیکشن 2009 تک ناقابلِ شکست مسلسل دس مرتبہ ممبر منتخب ہوئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ آپ 1994 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں ڈپٹی چیف ایگزیکٹو جبکہ 2011 میں پی پی پی ہی کی حکومت میں ہی گورنر گلگت بلتستان کے عہدے پر فائز رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں