عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی بجائے مہنگائی کے ہاتھوں بے قصور شہری ذبحہ ہونے لگے، ٹماٹر، ادرک، لیموں، ہری مرچ اور دھنیے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

اسلام آباد: (پی این آئی) مہنگائی سے بڑی عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں، دو دن میں ہی ٹماٹر، ادرک اور لیموں کی قیمتیں شہریوں کی پہنچ سے ہی باہر ہو گئیں۔ چالیس روپے و الا ٹماٹر اب 175 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ شہری کہتے ہیں لگتا ہے اس بار گوشت ابال کر ہی کھانا پڑے گا۔عید قربان آتے ہی وفاقی دارالحکومت

میں مہنگائی کا طوفان آ گیا۔ ٹماٹر، ادرک اور ہری مرچ کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہو گیا۔ شہری پریشانی کا شکار ہیں تو پرائس کنٹرول کمیٹیاں بے بس دکھائی دیتی ہیں۔چند دن پہلے تک جو ٹماٹر 40 روپے تھا، اب انتظامیہ کی ریٹ لسٹ کے مطابق بھی 150روپے میں دستیاب ہے تاہم عام مارکیٹ میں ٹماٹر 175 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ عید قربان کی وجہ سے ادرک اور ہری مرچ کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ ادرک 470 روپے، لیموں 165، آلو 68 روپے جبکہ ہری مرچ 80 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ شہری کہتے ہیں لگتا ہے اس بار گوشت ابال کر ہی کھانا پڑے گا۔عید قربان پر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ عوام کی خوشیوں پر پانی پھیر دیتا ہے لیکن دکانداروں کے پاس وہی گھسا پٹا جواب ہے۔ اس صورتحال میں ضلعی انتظامیہ کیساتھ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی مفلوج نظر آتی ہیں۔ ہر سوال کا ایک ہی جواب کہ شکایت ہو تو کارروائی کی جاتی ہے، اس کے باوجود مہنگائی کم ہونے میں نہیں آتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close