شوگر مافیا کے خلاف تحقیقات کے لیے معین مسعود کی سربراہی میں ایف آئی اے کی 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی، کیا ہدف دیا گیا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی)شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ایکشن کیلیے معین مسعود کی سربراہی میں ایف آئی اے کی 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دےدی گئی۔ذرائع کے مطابق 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم جعلی طور پر چینی کی افغانستان برآمد کرنے کی تحقیقات کریگی، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات

کریگی۔واضح رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنراسٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اورتین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگرکمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔ط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں ذمے داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا۔

close