کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ، یورپ میں قرنطینہ کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ

لندن(پی این آئی)یورپ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے باعث برطانیہ میں کورونا وائرس کی علامات والے افراد کے لیے سیلف آئیسولیشن کا دورانیہ 7 روز سے بڑھا کر 10 روز کیا جائے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس وقت کورونا وائرس کی علامات جیسے مسلسل کھانسی، تیز بخار یا

چکھنے یا سونگھنے کی حس ختم ہو جانے والے افراد کے لیے ایک ہفتے تک سیلف آئیسولیشن میں رہنا ضروری ہے لیکن کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر یہ دورانیہ 7 سے 10 روز تک بڑھایا جا رہا ہے جس کا اعلان برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کریں گے۔ کورونا کے حالیہ قواعد و ضوابط کے مطابق کورونا وائرس کی علامات والے شخص کو 7 روز کے لیے سیلف آئیسولیشن اور گھر کے دیگر افراد کو 14 روز کے لیے سیلف آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہیں جبکہ بیرون ممالک سے آنے والوں کو 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رہنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق برطانوی وزراءقرنطینہ میں قیام کا دورانیہ کم کرنے پر غور کر رہے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ قرنطینہ اور سیلف آئیسولیشن کا دورانیہ 10 روز تک کیا جا سکتا ہے۔

close