پی ٹی سی ایل کی نااہلی، سب سے بڑے سماجی خدمت کے ادارے ایدھی کا ہیلپ لائن نمبر خراب، ایمبولینس سروس معطل ہو گئی

کراچی(پی این آئی)ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق حالیہ بارش کے باعث ایدھی فاؤنڈیشن کا ہیلپ لائن نمبر خراب ہو گیا۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ ایدھی ایمبولینس سروس 115 اور انفارمیشن بیورو کے دیگر تمام فون نمبرز بند ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق فون نمبرز بند ہونے سے شہر میں ایمبولینس سروس

معطل ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close