یکم اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں غریب عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرائیں گی، کتنے روپے فی لیٹر اضافے کی سمری بھیج دی گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی)یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لٹراضافے کاامکان ہے۔نجی ٹی وی نے کہاہے کہ یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 9 روپے فی لٹر بڑھنے کاامکان ہے،پٹرول کی قیمت میں5 روپے فی لٹر اضافے کاامکان ہے جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لٹر

اضافہ متوقع ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر اضافے کاامکان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پر کام جاری ہے،سمری آج شام کو وزارت خزانہ کو ارسال کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close