کون سے بینکوں کے سربراہ آصف زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے؟ چیئرمین نے معافی قبول کی یا نہیں؟ جانیئے اس رپورٹ میں

اسلام آباد (پی این آئی)پارک لین کمپنی ریفرنس میں بڑی پیشرفت، نیشنل بینک کے 2 سابق صدور آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے۔ چئیرمین نیب نے دونوں وعدہ معاف گواہان کو گواہی دینے پرمعاف کردیا۔نیب نے آصف علی زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس میں 61 گواہان تیار کرلیے، نیشنل بینک کریڈٹ

کمیٹی کے تمام افسران، نیب راولپنڈی تفتیشی ٹیم کے 9 افسران، جعلی اکاؤنٹس کی ابتدائی تفتیش کرنیوالے ایف آئی اے کے محمد علی ابڑو بھی گواہان میں شامل ہیں۔ مبینہ فرنٹ کمپنی پارتھینون کے کمپیوٹرآپریٹر کی گواہی بھی شواہد کا حصہ ہے۔ یونس قدوائی کے دفتر پر چھاپے کے دوران ملنے والی مہریں بھی شواہد میں شامل ہیں۔پارک لین کی مبینہ فرنٹ کمپنی پارتھینون کو قرض جاری ہوتے وقت سید علی رضا نیشنل بینک کے صدر تھے۔ قرض جاری کرنے والے کمیٹی کے سربراہ قمر حسین بھی بعد میں نیشنل بینک کے صدر بنے۔ نیب کے مطابق سید علی رضا کو ان کی اپنی درخواست پر وعدہ معاف گواہ بنا گیا۔ کمپنیاں آصف زرداری کی تھیں، ایس ای سی پی حکام بھی گواہی دیں گے۔ فرد جرم عائد ہونے کے بعد تمام گواہ عدالت پیش کیے جائیں گے۔تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فرنٹ کمپنیاں یونس قدوائی نے بطورفرنٹ مین چلائیں، قرض اورکِک بیکس کی رقوم یونس قدوائی نے ہی جعلی اکاؤنٹس میں ڈالیں، زرداری کے دباؤ پررقوم جاری ہوتیں جو جعلی اکاؤنٹس میں گئیں، زرداری نے بتایا میرے پیغامات انور مجید، عبدالغنی پہنچائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں