اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج 30 جولائی کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔بورڈ حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے نتائج کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور 30 جولائی کو نتائج جاری کر دیے جائیں گے۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری تعلیم نتائج اعلان کی تقریب کی مہمان خصوصی
ہوں گی اور تقریب کے بعد نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے جائیں گے، تقریب کے انعقاد پر کورونا ایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں