پنجاب حکومت نے سب کچھ بند کرنے کا اعلان کر دیا، سخت ترین لاک ڈاؤن کب سے کب تک نافذ رہے گا؟ تاجروں نے حکم مسترد کر دیا، بڑا تنازعہ پیدا ہو گیا

لاہور(پی این آئی)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عید سے قبل پنجاب بھر کی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔لاہور میں انسدادکورونا کابینہ کمیٹی کا ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس ہوا جس میں عیدالاضحیٰ کے لئے کورونا کا پھیلائو روکنے کے حوالے سے مختلف اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے

بعد میڈیا سے گفتگومیں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ آج سے سخت لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات سے ہو گا۔ پنجاب بھر کی مارکیٹیں آج رات 12 بجے سے 5 اگست تک بند رہیں گی جبکہ عید الفطر والی ایس او پیز کا نفاذ عیدالاضحیٰ پر بھی ہو گا۔ دوسری جانب تاجروںنے عید سے قبل بازار بند کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ تاجران پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت پرامن تاجروں کو کیوں احتجاج کے راستے پر دھکیلنا چاہتی ہے؟ حکومت کی غلط حکمت عملی اور فیصلے ہی کورونا کو پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

close