علیم خان کی یقین دہانیاں، محکمہ خوراک پنجاب کے ملازمین نے مکمل ہڑتال سے پہلے علیم خان کو کتنی مہلت دے دی؟

لاہور(پی این آئی): وزیر خوراک علیم خان اور سیکرٹری فوڈ پنجاب کی جانب سے غیرجانبدار اقدامات اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی پر محکمہ خوراک پنجاب کے ملازمین نے صوبے بھر میں آج سے کی جانے والی ہڑتال کو 48 گھنٹوں کیلئے موخر کردیا ہے۔محکمہ خوراک پنجاب کے فیلڈ عملے نے آج سے مکمل ہڑتال

کی جائے گی، نہ تو دفاتر میں کام ہوگا اور نہ ہی فلور ملز کو گندم کی فراہمی کی جائے گی اور نہ ہی جنوبی پنجاب سے لاہور اور پنڈی سمیت دیگر علاقوں میں جانے والی سرکاری گندم کی لوڈنگ اور ان لوڈنگ کروائی جائے گی، اس صورتحال کا علم ہونے پر سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے ملازمین کی نمائندہ تنظیم کو پیغام بھیج کر یقین دلایا کہ کسی ملازم کے خلاف کوئی غیر قانونی اقدام نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی ہراساں کیا جائے گا،عید قریب ہے اس لئے عوام کی سہولت کیلئے ہڑتال نہ کی جائے۔علاوہ ازیں مارکیٹ میں عوام کی طلب کے پیش نظر آٹا ڈیلرز نے فلورملز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 15 یا 25 کلو کی پیکنگ میں ”سپر آٹا“ فراہم کریں کیونکہ فلور ملز کو سرکاری گندم کوٹہ جتنی مقدار میں مہیا ہو رہا ہے اس کی وجہ سے مارکیٹ کی طلب کے برابر 860 قیمت والے آٹے کی فراہمی ممکن نہیں ہے۔

close