کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی لیکن پاکستان کو کن دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے جس کے بعد کورونا بڑھ سکتا ہے؟ وارننگ جاری

اسلام آباد(پی این آئی)معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاہے کہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے،پاکستان کواب 2بڑے چیلنجز عید اور محرم الحرام درپیش ہیں،پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہوسکتا ہے۔معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس

کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں کورونا سے متعلق صورتحال بہتر ہورہی ہے،عالمی سطح پر بھی پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا اقرار کیاجارہاہے،پاکستان میں کورونا کیسز میں 80فیصد کمی ہوئی،پاکستان میں عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ 2لاکھ73ہزار تشخیص شدہ مریضوں میں سے2لاکھ37ہزارصحت یاب ہوئے،پاکستان کواب 2بڑے چیلنجز عید اور محرم الحرام درپیش ہیں،پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ ہوسکتا ہے۔معاون خصوصی صحت نے کہاکہ عید الفطر پرسماجی فاصلہ نظرانداز کرنے سے کورونا پھیلا،سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، عیدالاضحی پر انتہائی سمجھ داری کے ساتھ فیصلے کرنے ہیں،انہوں نے کہاکہ عیدالاضحی کیلئے بہت پہلے سے تیاری شروع کی، عیدالاضحی کیلئے علمائے کرام سے مشاورت کی ہے،عیدالاضحی اور محرم الحرام کے دوران کورونا کے چیلنج کاسامناہوگا۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ عیدالاضحی پر4عناصر پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے،شہروں میں مویشی منڈیوں کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا، شہروں سے باہر مویشی منڈیوں کی اجازت ہے،انہوں نے کہاکہ عید سے متعلق کمیٹی میں قومی سطح پر کمیٹی بنائی گی،عوام مویشی منڈیوں میں بزرگوں اور بچوں کو نہ لے جائیں،مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ اور احتیاطی تدابیر اپنائیں،آن لائن مویشی منڈیوں کو ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہاکہ عوام اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں ،گھر میں قربانی کے دوران ہجوم سے گریز کریں،گوشت کی تقسیم کے دوران بھی سماجی فاصلہ رکھاجائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں