پاکستان کا خوش قسمت صوبہ جہاں جمعہ کے روز کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، تفصیل جانیئے

کوئٹہ ،بلوچستان(پی این آئی)پاکستان کا خوش قسمت صوبہ جہاں جمعہ کے روز کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، تفصیل جانیئے،لوچستان میں مزید 127 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، جمعہ کو مہلک مرض سے کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔محکمہ صحت بلوچستان کے کرونا وائرس سیل کی جانب سے جاری اعداد و

شمار کے مطابق کرونا وائرس سے آج کوئی بھی شخص جاں بحق نہیں ہوا، بلوچستان میں مہلک وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 136ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کرونا وائرس کے مزید 127 کیسز سامنے آئے، صوبے میں متاثرین کی تعداد 11 ہزار 550 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق آج کرونا وائرس کے 187 ٹیسٹ کئے گئے، بلوچستان میں اب تک 9899 مریض کرونا وائرس کو شکست دیکر صحتیاب ہوچکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close