وزیراعظم عمران خان کے 16مشیروں کیخلاف بڑی کارروائی کر دی گئی

لاہور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے 16 مشیروں کی تقرریاں ہائیکورٹ میں چیلنج کردیں گئیں,آئینی درخواست میں وزیر اعظم، وزارت قانون کو فریق بنایا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے 16 مشیران خاص کی تقرریاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیں گئیں، لاہور ہائیکورٹ میں مقامی وکیل نے وزیر

اعظم عمران خان کے مشیران خاص کی تقرریاں چیلنج کیں، آئینی درخواست میں وزیر اعظم، وزارت قانون، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، شہزاد اکبر، ڈاکٹر ظفر مرزا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نہ تو رکن اسمبلی ہیں اور نہ ہی سینٹ کے ممبر ہیں مگر انہیں وزارت خزانہ کا قلمدان سونپا گیا ہے۔آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت وزیر اعظم کی سفارش پر صرف رکن اسمبلی ہی وفاقی وزیر کے عہدے پر مقرر کیا جا سکتا ہے، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 2 اے کے تحت غیر منتخب شخص کے ریاست کے اختیارات کا استعمال نہیں کر سکتا، آرٹیکل 90کی ضمنی دفعہ 1 کے تحت وفاقی حکومت غیر منتخب افراد کو شامل کر کے نہیں چلائی جا سکتی۔درخواست گزار کا اپنے موقف میں کہناتھا کہ وفاقی کابینہ میں غیر منتخب افراد کو شامل کر نے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے فرائض انجام دینے کے اہل نہیں ہیں،وزیر اعظم کے دہری شہریت کے حامل مشیران خاص ریاست پاکستان کے لئے سکیورٹی رسک ہیں، درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داد، امین اسلم، ڈاکٹر عشرت حسین، ڈاکٹر بابر اعوان کی بطور مشیر خان تقرری غیر آئینی قرار دی جائے۔

close