ہمیں اقتدار میں حصہ دو،ن لیگ پائوں پر گر کر منتیں کررہی ہے، سینئرصحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

(پی این آئی)ن لیگ اس وقت پاؤں پر گر کر “منتیں” کر رہی ہے کہ ہمیں اقتدار میں حصہ دو، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ ن پاؤں پر گر کر “منتیں” کر رہی ہے کہ ہمیں اقتدار میں حصہ دو۔ انہوں نے کہا کہ شہباز لیگ، مریم لیگ، شاہد خاقان لیگ، خواجہ آصف لیگ سب

منتیں کر رہے ہیں کہ کسی چھوٹے سے سوراخ میں سے تھوڑا سا اقتدار میں حصہ دیدیں۔انہوں نے کہا کہ میں چیلنگ کرتا ہوں کہ خواجہ آصف کو باہر رکھنے والا اور سعد رفیق کو باہر نکالنے والا ایک ہی خیرخواہ ہے، اس سے زیدہ سچ بتانا ممنوع ہے۔دوسری جانب صحافی صدیق جان نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی مارٹی کا گزشتہ روز اجلاس ہوا جس میں خواجہ آصف سامنے بیٹھے ہوائے تھے تو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آکر پیچھے بیٹھ گئے۔انہیں کئی اراکین نے کہا کہ وہ آگے کر بیٹھیں لیکن وہ آگے نہیں آئے۔ صدیق جان نے مطابق شاہد خاقان عباسی کی سیٹ خواجہ آصف کے ساتھ تھی لیکن وہ انکے ساتھ آکر نہیں بیٹھے۔ صحافی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ خواجہ آسف نے ایک مرتبہ بھی شاہد خاقان عباسی کو اپنے پاس آکر بیٹھنے کا نہیں کہا۔صدیق جان کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور شہباز شریف کیمپ کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔صدیق جان نے بتایا ہے کہ ن لیگی رہنماؤں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ قربانیاں دینے والوں کو عہدے دئیے جاتے ہیں، جنہوں نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی انہیں عہدے دیدئیے گئے۔ قربانیاں دینے والوں اور مشکل وقت میں ساتھ چھوڑدینےوالوں اور پارٹی چھوڑ کر کسی اور جماعت میں شامل ہونیوالوں کو ایک ہی طرح سے ڈیل کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close