کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت انصاف میں لے جانا غلطی تھی، ن لیگ والے بتائیں وہ عالمی عدالت انصاف کیوں گئے؟ شیریں مزاری نے ن لیگی قیادت کو اسمبلی میں آڑے ہاتھوں لیا

اسلام آبا د (پی این آئی)وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے کہاہے کہ کلبھوشن کے کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جانا غلطی تھی،ن لیگ والے بتائیں وہ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کیوں گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے

کہاکہ ن لیگ نے عالمی عدالت انصاف کو خط لکھاتھا،ن لیگ نے عالمی عدالت انصاف کادائرہ اختیار تسلیم کیاتھا، ہم پوچھ رہے ہیں ن لیگ نے کیوں عالمی عدالت انصاف کادائرہ اختیار تسلیم کیا ؟۔شیریں مزاری کی تقریرکے دوران اپوزیشن نے شور شراباکیا،وفاقی وزیر انسانی حقوق نے کہاکہ کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار کو تسلیم نہیں کیا جانا چاہیے تھا،انھوں نے ہمارے سر پر مصیبت ڈال دی۔کلبھوشن کے کیس میں عالمی عدالت انصاف میں جانا غلطی تھی، آئی سی جے میں ایک کوئی ملک نہیں حصہ لیتا تو کیس نہیں سنا جاتا، ماضی کی حکومت کی کوتاہی سے آئی سی جے کے فیصلے پھنس گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں