شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ سے تعلق ہے، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شہباز شریف کے خلاف منی لاندڑنگ کیس کی سماعت سے معذرت کر لی

لاہور(پی این آئی)شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ سے تعلق ہے، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے شہباز شریف کے خلاف منی لاندڑنگ کیس کی سماعت سے معذرت کر لی، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف منی لاندڑنگ

کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔شہباز شریف کی جانب سے خلاف منی لانڈنگ کیس میں دائر عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی۔شہباز شریف کی حاضری کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔عدالت نے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس دوسرے بنچ کے سامنے لگانے کی ہدایت کر دی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ریمارکس دیے کہ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ سے تعلق کی بنیاد پر اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتا۔عدالت نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔شہبازشریف نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ نیب کے سات تفتیشی افسران نے تفتیش کی، تفتیشی افسران نے مزید کچھ نہیں پوچھنا مگر پھر بلایا جا رہا ہے، حلفاً کہتا ہوں کہ تفتیشی افسروں نے مجھے ایسا کہا۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میں بیماری کی پرواہ کیے بغیر لندن سے پاکستان آیا، نیب کی انکوائریاں اور عدالت کی پیشیاں بھگتیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close