اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھرمیں جولائی کے 20 دنوں میں 120افراد کورونا کی وجہ سے گھروں میں انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزارت قومی صحت سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈی نیشن نے رواں ماہ کورونا کے باعث گھروں میں انتقال کرنے والے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں ۔ جاری کردہ
اعلامیے کے مطابق ملک بھرمیں جولائی کے 20 دنوں میں 120 افراد کورونا سے گھروں میں انتقال کرگئے۔ یکم جولائی کو سب سے زیادہ 15 افراد گھروں میں انتقال کرگئے جب کہ 20 جولائی کو سب سے کم 4 افراد گھروں میں کورونا سے جاں بحق ہوئے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے باعث اب تک 5639 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں