تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا، پیپلزپارٹی نے حکمران جماعت کی بڑی وکٹیں گرا دیں

سکھر(پی این آئی) پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کی وکٹیں گرانے شروع کر دیں، پی ٹی آئی کے سنیئر کارکنان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیاجبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی لیڈیز ورکرز بھی پی پی میں شامل، پی پی کی قیادت پر مکمل اعتماد اور بھروسہ کر کے شمولیت اختیار کی ہے، شرکاء، پی پی نے

ہمیشہ مظلوم عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے، رکن قومی و صوبائی اسمبلی کی مشترکہ پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق ملکی سطح کیساتھ ساتھ نچلی سطح پر بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرانا شروع کر دی ہے گذشتہ روز سکھر ہاؤس میں پی پی کے رکن قومی اسمبلی محمد نعمان اسلام شیخ، رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ، پی پی سٹی سکھر کے صدر مشتاق سرھیو، پی پی سٹی ترجمان چوہدری اظہر حسنین و دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے سنیئر کارکنان عامر مغل، لالہ یاسر پٹھان، زبیر سندرانی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر کے پی پی کی اعلیٰ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ شمولیت کے پروگرام کے دوران ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے رکن ایس ایم سی میڈم غزالہ انجم نے بھی ایم کیو ایم کو خیر باد کہہ کر پی پی شمولیت کا اعلان کیا شمولیتی تقریب کے دوران پی پی اراکین نے شمولیت کرنے والے تمام ورکرز کو پارٹی پرچم اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا اور مشترکہ طور پر پی پی کی اعلیٰ قیادت چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی کے شہید قائدین کے فکر و فلسفے کو گھر گھر پہنچانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کی وکٹیں گرانے شروع کر دیں، پی ٹی آئی کے سنیئر کارکنان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیاجبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی لیڈیز ورکرز بھی پی پی میں شامل، پی پی کی قیادت پر مکمل اعتماد اور بھروسہ کر کے شمولیت اختیار کی ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں