اسلام آباد اور کوئٹہ کو ایکسپریس وے کے ذریعے منسلک کرنے کی منصوبہ، ژوب روڈ سے کچلاک کے مغربی روٹ کے حصے کیلئے بولی کا عمل جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ نے بڑے منصوبے کی خبر دے دی

اسلام آباد(پی این آئی):اسلام آباد اور کوئٹہ کو ایکسپریس وے کے ذریعے منسلک کرنے کی منصوبہ، ژوب روڈ سے کچلاک کے مغربی روٹ کے حصے کیلئے بولی کا عمل جاری ہے، عاصم سلیم باجوہ نے بڑے منصوبے کی خبر دے دی، چیئرمین سی پیک اتھارٹی و معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے

کہ ژوب روڈ سے کچلک کے مغربی روٹ کے حصے کیلئے بولی کا عمل جاری ہے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی و معاون خصوصی اطلاعات لیفٹیننٹ (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ بلوچستان کے عوام کی اشد ضرورت ہے۔ سیکشن ڈی کے ژوب کو جے سی سی کیلئے چینی فنڈنگ کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔ تکمیل کے بعد اسلام آباد اور کوئٹہ ایکسپریس وے کے ذریعے منسلک ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close