جنوبی پنجاب میں چینی کی قلت، 90 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی،دکانداروں کیخلاف کاروائیوں، جرمانے کرنے کے باعث عام دکانداروں نے چینی رکھنا بند کر دی، 85روپے میں پڑتی ہے، 70میں کیسے فروخت کریں، دکاندار

مظفرگڑھ(پی این آئی)جنوبی پنجاب میں چینی کی قلت، 90 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی،دکانداروں کیخلاف کاروائیوں، جرمانے کرنے کے باعث عام دکانداروں نے چینی رکھنا بند کر دی، 85روپے میں پڑتی ہے، 70میں کیسے فروخت کریں، دکاندار، چینی کی بوری کی قیمت مزید مہنگی ہوگئی جس کے بعد مارکیٹ

میں چینی کی فی کلو قیمت 90 روپے کلو تک پہنچ گئی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 70 روپے فی کلو چینی فروخت نہ کرنے والے دکانداروں کیخلاف کاروائیوں اور ان پر جرمانے اور مقدمات قائم کرنے کے باعث ضلع بھر میں کریانہ سٹوروں اور عام دکانداروں نے چینی رکھنا بند کردی۔،تاجروں کیمطابق چینی کی بوری مزید مہنگی ہونے کے باعث انھیں چینی 85 روپے فی کلو سے زائد پڑرہی ہے،وہ حکومتی ہدایات کیمطابق کس طرح 70 روپے کلو میں چینی فروخت کرسکتے ہیں.

close