گھوٹکی میں پیپلز پارٹی کے رہنما زبردست خان مہر کے گھر کی بجلی کیوں کاٹ دی گئی؟ کتنے ائر کنڈیشنر اور کتنا بل بنا؟ دلچسپ کہانی

گھوٹکی (پی این آئی)گھوٹکی میں پیپلز پارٹی کے رہنما زبردست خان مہر کے گھر کی بجلی کیوں کاٹ دی گئی؟ کتنے ائر کنڈیشنر اور کتنا بل بنا؟ دلچسپ کہانی۔سندھ کے شہر گھوٹکی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما حاجی زبردست خان مہر کے بنگلے پر سیپکو نے چھاپہ مار کر بجلی کاٹ دی۔سیپکو ٹاسک

فورس کے انچارج عقیل احمد جونیجو کے مطابق حاجی زبردست خان مہر کے بنگلے میں بجلی چوری کی جا رہی تھی، 7 ایئر کنڈیشنرز چل رہے تھے۔انچارج سیپکو ٹاسک فورس عقیل احمد جونیجو کا یہ بھی کہنا ہے کہ حاجی زبردست خان مہر کے بنگلے کا کنکشن منقطع کر کے انہیں 7 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا گیا ہے۔رہنما پاکستان پیپلز پارٹی زبردست خان مہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گھوٹکی میں واقع میرے بنگلے پر میٹر لگا ہوا ہے جبکہ میں نے رواں ماہ 37 ہزار بل بھی ادا کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سیپکو کا یہ چھاپہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے، میں ان بلا جواز الزامات کو چیلنج کروں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں