وہی ہوا جس کا خدشہ تھا عثمان بزدار اپنے منصب پر برقرار لیکن وزیر اعظم نے لاہور میں ارکان صوبائی اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی، اختیارات کو نچلی سطح پر لے کر جانا ہمارا ہدف ہے، واضح کر دیا

لاہور(پی این آئی)عثمان بزدار اپنے منصب پر برقرار لیکن وزیر اعظم نے لاہور میں ارکان صوبائی اسمبلی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی اختیارات کو نچلی سطح پر لے کر جانا ہمارا ہدف ہے، واضح کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق

وزیراعظم عمران خان سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی اور اپنے حلقوں کے حوالے سے مسائل سامنے رکھے۔اس موقع پر چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی موجود تھے۔وزیراعظم پاکستان نے آئی جی پنجاب،چیف سیکریٹری کے جائز مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کے میرٹ پر کام کیے جائیں۔وزیراعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی بھی ہدایت کر دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close