شرجیل انعام میمن نے کہاں کہاں کرپشن کی؟ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی لے ڈوبے، نیب نے سندھ روشن پراجیکٹ کرپشن کیس میں دونوں کو دھر لینے کی تیاری کر لی

کراچی(پی این آئی)شرجیل انعام میمن نے کہاں کہاں کرپشن کی؟ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی لے ڈوبے، نیب نے سندھ روشن پراجیکٹ کرپشن کیس میں دونوں کو دھر لینے کی تیاری کر لی۔قومی احتساب بیورو نے سندھ روشن پراجیکٹ کرپشن کیس میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد

علی شاہ کو بھی ملزم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق شرجیل انعام میمن کو سندھ روشن پراجیکٹ کرپشن کیس کا مرکزی ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شرجیل میمن نے 4 ارب روپے کے ٹھیکوں میں رشوت لی، شرجیل میمن کو رشوت دینے والی کمپنی اور افسر اعتراف جرم کرچکے ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نے غیر قانونی ٹھیکوں کے خلاف فنڈز جاری کئے، مراد علی شاہ کو ملزم نامزد کرنے کی حتمی منظوری چیئرمین نیب دیں گے۔ نیب جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سندھ روشن پروگرام کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close