یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک پر دست درازی کا الزام عائد کرنے والی امریکی شہری سنتھیا رچی ایک صوبائی حکومت اور فوج کے ایک ادارے کے ساتھ کس طرح کے مشترکہ منصوبے پر کام کر رہی ہیں؟ تفصیلات ریکارڈ پر آ گئیں، جانیئے

اسلام آباد(پی این آئی)یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک پر دست درازی کا الزام عائد کرنے والی امریکی شہری سنتھیا رچی ایک صوبائی حکومت اور فوج کے ایک ادارے کے ساتھ کس طرح کے مشترکہ منصوبے پر کام کر رہی ہیں؟ تفصیلات ریکارڈ پر آ گئیں، جانیئے۔وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو مطلع کیا

ہے کہ امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی پاکستان میں ‘توسیعی’ ویزا پر رہائش پذیر ہیں اور وہ فوج کے میڈیا امور کے ونگ انٹر سروسز پبلک ریلشنز (آئی ایس پی آر) اور خیبر پختونخوا کے اشتراک سے فلمی منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔وزارت داخلہ نے جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کو پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا کہ سنتھیا رچی نے اپنی درخواست میں بتایا ہے کہ وہ آئی ایس پی آر اور خیبر پختونخوا حکومت کے اشتراک سے واک اباؤٹ فلمز کے ساتھ مل کر ملک میں فلموں کے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ایک سال سے اپنے بزنس ویزا کی باضابطہ توسیع کے لیے مکمل دستاویزات کی منتظر تھیں جس میں کچھ دن اور لگ سکتے ہیں لہٰذا انہوں نے اپنے ویزے میں عارضی طور پر 30 دن کی توسیع کی درخواست کی تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ انہوں نے 27دسمبر 2018 کو آئی ایس پی آر کی جانب سے تحریر کردہ خط بھی ساتھ منسلک کیا ہے جس کے مطابق واک اباؤٹ فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ آئی ایس پی آر کے اشتراک سے مختلف منصوبوں کا آغاز کررہی ہے اور وہ کچھ منصوبوں پر واک اباؤٹ فلمز کے ساتھ کام کررہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close