سرکاری ٹی وی دیکھو نہ دیکھو، لائسنس کے نام پر ماہانہ بھتہ 35 کی بجائے اب 100 روپے دینا پڑے گا

اسلام آباد(پی این آئی)سرکاری ٹی وی دیکھو نہ دیکھو، لائسنس کے نام پر ماہانہ بھتہ 35 کی بجائے اب 100 روپے دینا پڑے گا۔حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی ماہانہ لائسنس فیس بڑھانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ سے پی ٹی وی کی فیس بڑھانے کی منظوری لے لی ہے

اور پی ٹی وی کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کر دی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے وفاقی کابینہ سے پی ٹی وی فیس بڑھانے کی منظوری بذریعہ سرکولیشن لی ہے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close